سعودی عرب نے پاکستان کے علاوہ اورکن ملکوں سے سفری پابندی ختم کی ہے؟
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے لوگوں کی براہ راست آمد پر عائد پابندی اٹھا لی۔ سعودی گزٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کی غرض سے دیگر ممالک کی طرح سعودی حکومت نے بھی کئی ممالک سے لوگوں کے براہ راست آنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی جن میں سے چھ ممالک پر سے یہ پابندی یکم دسمبر سے ختم کر دی گئی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، انڈونیشیائ، برازیل، ویت نام اور مصر شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی طرف سے تمام ایئرلائنز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے لازمی دیئے گئے اقدامات کو یقینی بنائیں جن میں مسافروں کے پاس آمد سے 72گھنٹے قبل حاصل کیا گیا پی سی آر سرٹیفکیٹ ہونا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کا Qdoomپلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونابھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔