تیندوے نے کالج میں گھس کر طالب علم پر حملہ کردیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

تیندوے نے کالج میں گھس کر طالب علم پر حملہ کردیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو ...
تیندوے نے کالج میں گھس کر طالب علم پر حملہ کردیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

  

علی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں جنگلی تیندوے نے کالج میں گھس کر طالب علم پر حملہ کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ چوہدری نہال سنگھ انٹر کالج میں پیش آیا جہاں تیندوا چپکے سے کلاس روم میں داخل ہوا اور ایک طالب علم کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ 

ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز دھرمندر شرما کا کہنا ہے کہ تیندوے کے حملے میں زخمی طالب علم کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا، اسے معمولی چوٹیں آئی تھیں اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف حکام بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور تیندوے کو قابو کرلیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -