مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کون تھے ؟جانئے 

مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کون ...
مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کون تھے ؟جانئے 
سورس: File Photo

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا نے شوکت ترین کے کاغذات جمع کرائے, پولنگ رواں ماہ20 دسمبرکو خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، صوبائی وزرا تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے مشیر خزانہ کے کاغذات جمع کرائے، صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش شوکت ترین کے تجویزکنندہ اور وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا شوکت ترین کے تائید کنندہ ہیں، پولنگ 20دسمبرکو خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو گی، پولنگ کا عمل صبح نو سے شام چاربجے تک جاری رہے گا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی روایات ہر قسم کی تفریق سے بالا تر ہیں، خیبر پختونخوا میں تمام اقوام کے لوگ رہتے ہیں، شوکت ترین کی جڑیں خیبر پختونخوا میں ہیں، ان کا ووٹ مردان میں رجسٹرڈ ہوا ہے، ان کی اہلیہ بھی خیبر پختونخوا سے ہیں، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالت جانا ہمارا حق تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -