حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی تیاری، شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی تیاری، شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا
حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی تیاری، شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے منی بجٹ مسترد کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہوگیا کہ قومی بجٹ کے موقع پر حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا۔ منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی، مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے جو پاکستان کی معیشت، صنعت ، روزگار اجاڑ دے گا۔ منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، نئی قانون سازی سے حکومت پاکستان میں آئی ایم ایف کی ٹیکس کلکٹر بن جائے گی، حکومت کا کردار محض آئی ایم ایف کے ٹیکس جمع کرنے تک محدود ہوکر رہ جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی معیشت براہ راست عالمی مالیاتی ادارہ کنٹرول کرے گا منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منظور نہیں ہونے دیں گے شرح سود میں مزید اضافے کی اطلاعات معیشت کی مزید تباہی کی خبر ہے۔

مزید :

قومی -