آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 41 ویں سالانہ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج (جمعرات کو) جہلم پہنچے جہاں انہوں نے آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مقابلے26 نومبر سے یک دسمبر تک جاری رہے۔ مقابلوں میں آرمی، نیوی،ایئرفورس،سول آرمڈفورسزاورشہریوں سمیت 2500سےزائدنشانہ بازوں نے شرکت کی۔آرمی چیف اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ آرمی چیف نےمقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب کاانعقادجہلم گیریژن میں کیاگیا۔