تین برس میں سوا10لاکھ لوگ بیرون ملک گئے، اگلے 2 سالوں میں  مزید کتنے جائیں گے؟ فواد چوہدری نے اعلان کردیا

تین برس میں سوا10لاکھ لوگ بیرون ملک گئے، اگلے 2 سالوں میں  مزید کتنے جائیں گے؟ ...
تین برس میں سوا10لاکھ لوگ بیرون ملک گئے، اگلے 2 سالوں میں  مزید کتنے جائیں گے؟ فواد چوہدری نے اعلان کردیا
سورس: Wikimedia Commons

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز امپلائمنٹ نے گزشتہ تین برس کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

بیورو کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ 26 ہزار 640 پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک گئے۔  ان تین سالوں میں سب سے زیادہ پاکستانیوں نے بہتر روزگار کیلئے سعودی عرب کا رخ کیا جہاں جانے والی پاکستانیوں کی تعداد پانچ لاکھ 69 ہزار 870 رہی۔

گزشتہ تین سالوں میں دو لاکھ 71 ہزار 775 پاکستانی متحدہ عرب امارات، 64 ہزار 423 عمان، 53 ہزار 692 قطر، 25 ہزار 96 بحرین اور 13 ہزار 673 پاکستانی ملائیشیا گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود تین سال میں11 لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے۔  اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے 20 لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے۔

مزید :

قومی -