ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے "ٹک ٹاکر" ہیں تو  کیا انسٹاگرام والے  "انس ٹٹیے" کہلائیں گے؟ عامر لیاقت کا سوال

ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے "ٹک ٹاکر" ہیں تو  کیا انسٹاگرام والے  "انس ...
ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ایسا "لطیفہ" پیش کردیا کہ ہنسی کا طوفان آگیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا " ٹک ٹاکر کی “اصطلاح “ اب معروف ٹک ٹاکر ، ہر دلعزیز ٹک ٹاکر اورممتاز ٹک تاکر میں بدل گئی ہے ، نہ  جانے ٹک ٹاک بپر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے  والا ٹک ٹاکر کیسے بن گیا؟ اگر وہ ٹک ٹاکر ہے تو ہم  ٹوئٹر والے کون ہیں “ٹوئٹریے، فیس بک والے “فیس بُکیےُاور انسٹاگرام والے “انس ٹٹیے “ کہلائیں گے کیا؟"

خاتون صحافی اقرا ناصر نے عامر لیاقت  کے "معصومانہ سوال" کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ  آپ نے دلچسپ انداز میں تعریف متعین کی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -