بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت میں معاملات طے پاگئے

 بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت میں معاملات طے پاگئے
 بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت میں معاملات طے پاگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن) پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے مسودے کے مطابق پنجاب کے 25 اضلاع میں ڈسڑکٹ کونسل ہونگی۔پنجاب کے 11 اضلاع میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہونگی۔نو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوگی۔گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹر و پولیٹن کارپوریشن ہوگی۔ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈسٹرکٹ مئیر ہونگے۔میٹرو پولیٹن میں لارڈ مئیر  سربراہ ہوگا۔نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلیج کونسل ہونگی۔تحصیل کونسل، میونسپل کارپوریشن،میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیاں نہیں ہونگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ق لیگ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے مسودے پر اعتراضات کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -