پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس میں چارسالہ ڈگری پروگرام مکمل کرنے والےطلبہ کے تھیسز اور فن پاروں کی نمائش

پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس میں چارسالہ ڈگری پروگرام مکمل کرنے والےطلبہ ...
 پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس میں چارسالہ ڈگری پروگرام مکمل کرنے والےطلبہ کے تھیسز اور فن پاروں کی نمائش

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس اولڈ کیمپس میں وژیول آرٹ، فائن آرٹ میں چارسالہ ڈگری پروگرام مکمل کرنے والے طلبا و ءطالبات کے تھیسز اور فن پاروں کی نمائش کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نمائش میں  زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے  شرکت کی  اورطلباءو طالبات کے فن کی داد دی۔ نمائش میں ڈگری پروگرام مکمل کرنے والی الینا رحمن سمیت 29 ڈگری ہولڈرز کے تھیسز اور فن پارے رکھے گئے تھے ۔نمائش کا وزٹ کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر چوہدری مظہر اقبال ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان مسلم لیگ (ق) خدیجہ عمر فاروقی، سابق رکن صوبائی اسمبلی کنول نسیم، صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب چوہدری ذوالفقار علی پپن،صدر لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ پنجاب سجاد بلوچ، صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ ، شاعرو کالم نگار ولایت احمد فاروقی،کوآرڈینیٹر ماحولیات پنجاب حق نواز، محمد عمران صدر یوتھ ونگ پی ایم ایل لاہور ،لاہور ویمن چیمبر آف کامرس شگفتہ رحمن ، معروف سماجی شخصیات نازیہ بٹ اور نعیم بٹ سمیت متعددافراد شامل تھے۔

الینا رحمن نے اپنے فن کے ذریعے انسانی احساسات کو بڑی عمدگی اور منفرد انداز میں کینوس پر منتقل کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں گی اور انسانی احساسات کو اپنے قلم کے ذریعے کینوس پر منتقل کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کا کہناتھا کہ الینا رحمن تمام طلباءو طالبات نے بہت عمدہ کام کیا ہے اور بڑی محنت سے اپنے فن پارے اور تھیسز مکمل کیے ہیں جن کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔ خدیجہ عمر فاروقی کاکہنا تھا کہ فن کار اپنے معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں اور قلم ، کینوس اور رنگوں کو ذریعے معاشرتی عکاسی بہت مشکل کا م ہے لیکن پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے طلبا و طالبات نے بڑی محنت کی ہے اور اپنے اساتذہ سے بہت کچھ سیکھا ہے جوان کے کام میں نظر آرہا ہے۔

چوہدری ذوالفقار علی پپن کا کہنا تھا کہ نمائش میں شرکت کرکے اورگریجوایٹ طلبا و ءطالبات کے فن پارے اور عمدہ تھیسزدیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ایسے طلبا وطالبات کو مزید آگے لانا چاہئے اور ان کی خداد اد صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے انہوں نے کہا ان باصلاحیت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں خاص طور مالی رکاوٹ کو ہر گز آڑے نہیں آنی چاہئے جس کے لئے سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کنول نسیم کا کہنا تھا کہ فائن آرٹس کے طلبا ءو کو اللہ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے جن کو اپنے فن کے نکھا ر کے مواقع ملنے چاہیئں تاکہ ان کی فن سے ملک اور قوم کی خدمت کی جاسکے انہوں نے کہا الینا رحمن سمیت تمام طلباءو طالبات نے بہت محنت کی ہے۔ شگفتہ رحمن نے نمائش میں تشریف لانے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

قومی -