جونئیر ہاکی ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

جونئیر ہاکی ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا
جونئیر ہاکی ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا

  

بھونیشور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان پہلی بار ٹاپ ٹین ٹیموں کی لسٹ سے باہر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں درجہ بندی کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ پر ہرادیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ مقررہ وقت میں 3، 3  گول سے برابر رہا تھا، جس کا فیصلہ شوٹ آٹ پر ہوا جس میں جنوبی افریقہ نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔ 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم ٹاپ 10 ٹیموں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ اس سے قبل پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 2013 ورلڈکپ میں 9ویں پوزیشن پر رہی تھی۔ 2016 میں بھارت میں ہونیوالے ایڈیشن میں ویزا نہ ملنے پر پاکستان شرکت نہیں کرسکا تھا، آسٹریلیا میں 2001 میں ہونیوالے ایڈیشن میں بھی پاکستان نے شرکت نہیں کی تھی۔

مزید :

کھیل -