ماہرہ خان کی نانی انتقال کر گئیں، اداکارہ کی جذباتی پوسٹ

ماہرہ خان کی نانی انتقال کر گئیں، اداکارہ کی جذباتی پوسٹ
ماہرہ خان کی نانی انتقال کر گئیں، اداکارہ کی جذباتی پوسٹ
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نانی زبیدہ خانم انتقال کر گئیں۔نانی کے انتقال پر اداکارہ نے ایک جذباتی پوسٹ میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال جمعرات کو دوپہر کے وقت ہوا ۔ یہ مہینہ ان کیلئے بہت مشکل رہا۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی نانی انتہائی مضبوط شخصیت تھیں ۔نانی کی والدہ کا انتقال پانچ برس کی عمر میں ہوگیا لیکن انہوں نے زندگی جی اور اپنی فیملی سے جڑی رہیں۔  ان کی نانی کہانی بہت اچھے انداز میں سناتی تھیں، نانا کا انتقال 32 سال پہلے ہوگیا تھا لیکن نانی کی پسندیدہ کہانی وہ ہوتی تھی جو نانا کے بارے میں ہوتی تھی۔ اگرچہ انہیں نسیان کا مرض لاحق تھا اور وہ لوگوں کے نام بھول جاتی تھیں لیکن اس کے باوجود نانا کو کبھی نہیں بھولیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ انتقال سے پہلے نانی کے تمام بچے، پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں اور پڑ پوتے سب ان کے گرد جمع تھے۔ ان کا ایک بیٹا نہیں پہنچا تو وہ اس کا انتظار کرتی رہیں، جب ان کے سب بچے ایک گھر میں ان کے گرد جمع ہوگئے تو انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔

مزید :

تفریح -