سابق آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا ،پارٹی سمیت تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

سابق آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا ،پارٹی سمیت ...
سابق آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا ،پارٹی سمیت تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے سابق وزیراعظم سیبسٹین کرز دس سال سیاست میں رہنے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 جمعرات کو انہوں نے حیران کن طور پر وفاقی پارٹی کےچیئرمین ( ÖVP)کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ 35 سالہ نوجوان سبسٹین نے اس قدم کو ایک طرف تو گذشتہ ہفتے اپنے بیٹے کی پیدائش اور ساتھ ہی اپنے خلاف الزامات اور تحقیقات کی شفافیت کے لیے اپنی طرف سے استعفیٰ دینے کو درست قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ  یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن مجھے کوئی دکھ محسوس نہیں ہوتا ، یہ دس سال میرے "تعلیمی" سالوں کے لیے بہت اہم ہیں، میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔

سبسٹین کرز نے اپنے ذاتی مستقبل کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ میں ابھی اپنے بیٹے اور اپنی گرل فرینڈ کو ہسپتال سے لینے جا رہا ہوں،وزیر داخلہ کارل نیہمر کا پارٹی کی انتہا پر پہنچنا فی الحال حتمی  نہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں توقع کی جارہی ہے کہ جمعہ کو (ÖVP) بورڈ  اس پر بحث اور مشاورت کرےگا۔ کرز نے اعلان کیا کہ میرے جانے کے بعد تمام سیاسی کاموں کے اختیارات وزیر داخلہ کارل نیہمر کو سونپ دیئے گئے ہیں اور مستقبل کے وزیراعظم بھی انہیں ہونا چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -