وفاق میں اہم عہدوں پر تقرر تبادلے، وفاقی سیکرٹریز کو تبدیل کردیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق میں اہم عہدوں پر تعینات سیکرٹریز کو تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ یوسف خان کوتبدیل کردیا گیا ان کی جگہ گریڈ 21کےحامدیعقوب شیخ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت خزانہ تعینات کیے گئے ہیں۔ حامدیعقوب شیخ وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری انچارج تھے ۔عبدالعزیزعقیلی ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی تعینات کیے گئے ہیں وہ اس سے قبل وزارت منصوبہ بندی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے ۔ یوسف خان کو سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کردیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرر تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔