بلوچستان حکومت نے گوادر میں احتجاجی ریلیوں کے پیش نظر  بڑا فیصلہ کرلیا

بلوچستان حکومت نے گوادر میں احتجاجی ریلیوں کے پیش نظر  بڑا فیصلہ کرلیا
بلوچستان حکومت نے گوادر میں احتجاجی ریلیوں کے پیش نظر  بڑا فیصلہ کرلیا

  

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے گوادر میں جاری احتجاجی ریلیوں کے پیش نظر مزید پانچ ہزار500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گوادر بھجوائے جانے والےپانچ ہزار 500اہلکاروں میں سے دو ہزار200 اہلکار بلوچستان کانسٹیبلری  اور دیگر تین ہزار300 اہلکار صوبے کے 12 مختلف اضلاع سےبھجوائیں جائیں گے۔تربت اور پنجگور سے 650 اہلکار آج (جمعرات کو)گوادر پہنچ جائیں گے، جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں کو 4 دسمبر تک گوادر پہنچنےکے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی گوادر ان تمام اہلکاروں کے کمانڈر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ گوادر میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے اراکین اور دیگر افراد نے دو ہفتے سے زائد سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

مزید :

قومی -