این سی او سی کا ہفتہ وار اجلاس، کورونا وائرس کی نئی قسم سے نپٹنے کے لیے اہم فیصلے کرلیے گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت ہوا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں میں کورونا وائرس کی صورتحال، آکسیجن کی پیدوار اور ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی نے صوبوں کو ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا مثبت کیسز کی شرح، اموات کی تعداد اور نئے مریضوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس کے دوران آکسیجن پلانٹس دور دراز کے علاقوں میں لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے بعد امریکہ ،سعودی عرب، بھارت، یواے ای، انگلینڈ اور آسڑیلیا سمیت اومیکرون کے کیسز متعدد ممالک میں سامنے آچکے ہیں جس کے پیش ایک مرتبہ پھر سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔