جلالپور جٹاں میں 10 سالہ معصوم  بچہ  زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

جلالپور جٹاں میں 10 سالہ معصوم  بچہ  زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل
جلالپور جٹاں میں 10 سالہ معصوم  بچہ  زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل

  

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلالپور جٹاں میں10سالہ معصوم  بچےکو زیادتی کےبعدبےدردی سےقتل کردیا گیا ،نامعلوم ملزمان معصوم بچےکو  قتل کر کے ملزمان زیر تعمیر مکان میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ  زیر تعمیر مکان سے 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے ،مقتول بچے کی شناخت مہسم امتیاز ولد امتیاز احمد سکنہ جلالپورجٹاں کے نام  سے ہوئی ہے۔افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او)گجرات عمر سلامت اور ایس پی انویسٹی گیشن بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ  فرانزک سائنس ایجنسی کےماہرین بھی موقع پر موجود ہیں ۔مقتول چہارم کلاس کا طالب علم تھا اور گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لئے گیا ہوا تھا۔

ڈی پی او عمر سلامت کا کہنا ہے کہ  پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے جبکہ دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، قاتلوں کو جلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گجرات -