پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں پریشان کن حد تک کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے زرِ مبادلہ ذخائر ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کم ہوگئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 26 نومبر تک پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 22 ارب 49 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے پاس موجود زرِ مبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے اس کے ذخائر 16 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب نجی بینکوں کے ذخائر ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی کمی سے 6.48 ارب ڈالر رہ گئے۔