راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آؤٹ ، پاکستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آؤٹ ، پاکستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا ...
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آؤٹ ، پاکستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پوری ٹیم آؤٹ کر دی، انگلینڈ کی پوری ٹیم 657  رنز  پر پویلین لوٹ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز  تیز رفتار 506 رنز بنائے تھے، جبکہ دن کے اختتام تک  پاکستان صرف 4 وکٹیں ہی حاصل کر سکا تھا، جبکہ ہیری بروک اور  بین سٹاک کریز پر موجود تھے، ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوک اور ہیری بروک میدان میں اترے تو  515 رنزکے مجموعی سکور پر نسیم شاہ نے   بین سٹوک کو 41 رنز  پر چلتا کیا ، اس کے بعد آنے والے لیام لیونگ سٹون نے صرف 9 رنز ہی بنائے تھے کہ نسیم شاہ نے ان کو کیچ آؤٹ کر دیا، اور پھر سیٹ بیٹسمین ہیری بروک کو 153 رنز پر پویلین کی راہ دیکھائی ،  انگلینڈ کی 8ویں وکٹ ول جیکس کی صورت میں گری ، پاکستانی گیند باز محمد علی نے انہیں پویلین کی راہ دیکھائی۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 9ویں وکٹ 649 رنز پر گری ، جب اولی روبنسن کو زاہد محمود نے پویلین کی راہ دیکھائی اور اس کے بعد جیمز اینڈرسن کی وکٹ  بھی زاہد محمود نے  ہی لی۔

مزید :

کھیل -