کراچی میں بارات کی تقریب کے دوران فائرنگ، دلہا گرفتار

کراچی میں بارات کی تقریب کے دوران فائرنگ، دلہا گرفتار
کراچی میں بارات کی تقریب کے دوران فائرنگ، دلہا گرفتار

  

کراچی (ویب ڈیسک) موسیٰ کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے میں ملوث دلہا سمیت 3 ملزمان کو  گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق موسیٰ کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران ایک روز قبل فائرنگ سے 2 کم عمر بچیاں 7 سالہ  ماریہ اور 14 سالہ  یاسمین  گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں۔پولیس نے واقعے کے فوری بعد دلہا سمیت 3ملوث ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ثمر اقبال، قمر اقبال اورعمران شامل ہیں  جب کہ ملزمان سے فائرنگ میں استعمال میں ہونے والا اسلحہ بھی برآمد  کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -