لاہور کے مال روڈ کا حسن دوبالا کرنے کا فیصلہ

لاہور کے مال روڈ کا حسن دوبالا کرنے کا فیصلہ
لاہور کے مال روڈ کا حسن دوبالا کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے لاہورکے مال روڈ کا حسن دوبالا کرنے کیلئے بجلی کے کھمبے ہٹا کر تاریں زیر زمین بچھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق کمشنر لاہور عامر جان کا کہنا تھا کہ زیر غور منصوبہ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگا جب کہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے،منصوبے کی تکمیل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مال روڈ لاہور کو دلکش بنانے کے منصوبے کا افتتاح دیال سنگھ مینشن میں سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین اورڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کیا،اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیا منصوبہ مال روڈ کا نقشہ بدل کررکھ دے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -