پی ایس ایل کے سیزن 8 کا آغاز لاہور یا کراچی سے نہیں ہو گا بلکہ کس شہر سے ہو گا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 8 ویں ایڈیشن کا آغازکراچی یا لاہور سے نہیں بلکہ پہلی بار ملتان سے ہوگا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پہلی مرتبہ ملتان میں ہوگی جبکہ 8 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور فائنلسٹ ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کی تجویز ہے تاہم ٹورنامنٹ کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان فرنچائزز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے ٹیمیں 9 فروری کو اکٹھی ہوں گی جبکہ میچز کا آغاز 13 فروری اور فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔