عامر خان کا بیٹی کی منگنی پر اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

عامر خان کا بیٹی کی منگنی پر اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
عامر خان کا بیٹی کی منگنی پر اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
سورس: @instagram/itsvijayvarma

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکار وجے ورما نے عامر خان کی بیٹی کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیو  سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں عامر خان   اپنے سب سے چھوٹے بیٹے آزاد کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق  بالی ووڈ سٹار عامر خان کی بیٹی عائرہ خان نے 18 نومبر کو اپنے بوائے فرینڈ نوپور شیکھرسے منگنی کی۔ اس موقع پر ناصرف عامر خان اور ان کے گھر والوں نے  بلکہ ان کے دوست احباب نے  شرکت  کی.منگنی کی تقریب میں اداکار وجے ورما بھی شریک تھے جنہوں نے انسٹا گرام پر اس تقریب کی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ۔ویڈیو میں عامر خان اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ "پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا "گانے پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وجے نے لکھا کہ "عائرہ اور نوپور، جتنا خوبصورت جوڑا، اتنی ہی خوبصورت تقریب۔ آپ دونوں کو آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات"۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 2 شادیاں کیں تھیں لیکن دونوں ہی ناکام ہوگئیں، پہلی شادی سے ان کی بیٹی عائرہ اور جنید ہیں جب کہ دوسری شادی سے ایک بیٹا آزاد  ہے۔

مزید :

تفریح -