دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے "نیکٹا" کی قومی سطح پر سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے "نیکٹا" کی قومی سطح پر سی ٹی ڈی بنانے کی تجویز
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل کونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پنجاب طرز کا انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) قومی سطح پر بنانے کی تجویز دے دی ہے ، نیشنل کونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (این سی ٹی ڈی ) قومی سطح پر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کرے گا۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق نیشنل کوآرڈینیٹر  نیکٹا نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے  کہ پنجاب طرز پر  وفاق کی سطح پر بھی سی ٹی ڈی کا قیام عمل میں لایا جائے ،نیشنل سی ٹی ڈی کے الگ تھانے اور  صوبائی سی ٹی ڈی سے الگ کام کرے گی، رپورٹ کے مطابق نیشنل سی ٹی ڈی کے قیام کیلئے ابتدائی طو رپر2ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ادارے کو بنانے کیلئے موجودہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تجویزدی گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -