سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال خصوصی اجلاس میں کیوں برہم ہوئے ؟ وجہ سامنے آ گئی

سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال خصوصی اجلاس میں کیوں برہم ہوئے ؟ وجہ سامنے آ ...
سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال خصوصی اجلاس میں کیوں برہم ہوئے ؟ وجہ سامنے آ گئی

  

 لاہور( لیڈی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر کیوں برہم ہوئے ؟ وجہ سامنے آ گئی ۔ اجلاس میں صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت، نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام، کالونائزیشن، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ایکسپو سنٹر کا قیام اور دیگر امور کاجائزہ لیا گیا۔ سینئر وزیرنے صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں میں سست روی اور اعلان کردہ نئی سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔سینئر وزیر اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے سالوں فائلوں میں بند رہیں، یہ نہیں ہوگا۔انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں جاری ترقیاتی کاموں بارے مکمل رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے تمام سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جلد مکمل کئے جائیں۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے گی۔

مزید :

رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -لاہور -