انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستانی بلے بازوں کے بھرکس نکلنے پر چیئرمین پی سی بی کا دلچسپ بیان آ گیا

انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستانی بلے بازوں کے بھرکس نکلنے پر چیئرمین پی سی بی کا ...
انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستانی بلے بازوں کے بھرکس نکلنے پر چیئرمین پی سی بی کا دلچسپ بیان آ گیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میں انگلش بلے بازوں کی بہترین  کارکردگی پر چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ "انگلینڈ والے  ٹی ٹوئنٹی پلیئر لے کر آئے ہیں "۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ والے ٹیسٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا، رمیز راجا نے پنڈی سٹیڈیم کی بے جان وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی سٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے، سیزن میں اچھی پچز بنیں گی اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچز ملیں گی، رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلےکا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔

پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی۔

مزید :

کھیل -