بھارت کی خواہش پر ایشیاء کپ کے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کے حوالے سے چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک جواب آ گیا

بھارت کی خواہش پر ایشیاء کپ کے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کے حوالے سے چیئر ...
بھارت کی خواہش پر ایشیاء کپ کے نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کے حوالے سے چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک جواب آ گیا

  

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے ایشیا ءکپ پاکستان کی بجائے کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کی خواہش پر  چیئر  مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے دو ٹوک جواب دیا ہے کہ ایشیاء کپ ہمارا ہے پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق ایشیا ءکپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیاءکپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا ،انڈیا نہیں آتا تو نہ آئے ،ایشیا ءکپ کسی نیوٹرل جگہ پر نہیں ہو گا، اگر ایشیا ءکپ کسی نیوٹرل جگہ پر کرایا گیا تو ہم بھی ایشا ءکپ میں شرکت چھوڑ سکتےہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کھیل -