"کچھ اور رہ گیا ہے "صحافی کا وہ سوال جو بابراعظم کو پسندنہ آیا، طنزیہ جواب دیدیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی پرفارمنس سے متعلق کیئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال پرفارمنس میں خاص کوئی فرق آیا ہے ،کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا، ہر دن آپ سیکھتے ہیں غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور مجھے بھی ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے کپتان سے سوال کیا کہ ماضی میں پنڈی کی پچ پر ہی آسٹریلیا کے خلاف ہمیں ڈی میرٹ پوائنٹ ملا، یہ وہی پچ ہے جہاں آسٹریلیا کو 100 اوورز کروانے کے بعد بھی ایک وکٹ ملی تھی جس پر رمیز راجا نے پچ سے متعلق کہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز اچھے ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایسا بیان دیا، کیا ہمیں اپنے بیٹسمینوں پر اعتماد نہیں جو ایسا بیان دیا گیا؟
صحافی کے سوال کو پہلے تو بابر نے تحمل سے سنا بعد ازاں بابر نے صحافی کو گھورتے ہوئے سوال کیا کہ کچھ اور رہ گیا ہے؟ مزید کچھ رہ گیا ہے؟ جس پر صحافی کا اشارہ ملنے پر بابر اعظم نے بڑی مہربانی کہتے ہوئے بات آگے بڑھائی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں موسم کی صورتحال مختلف تھی اب کی مختلف ہے، بولرز کو مدد ملے گی۔رمیز راجا کے بیان پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین کو کھلاڑیوں پر اتنا ہی اعتماد ہے جتنا کہ مجھ پر ہے۔