علی ظفر کی چھوٹے بھائی دانیال ظفرکے ساتھ سوشل میڈیا پر نوک جھوک

علی ظفر کی چھوٹے بھائی دانیال ظفرکے ساتھ سوشل میڈیا پر نوک جھوک
علی ظفر کی چھوٹے بھائی دانیال ظفرکے ساتھ سوشل میڈیا پر نوک جھوک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی چھوٹے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ ہونے والی دلچسپ نوک چھوک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی انسٹا سٹوری پر اپنے  چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی ایک تصویر شیئر کی۔اس تصویر میں دانیال ظفر اپنے ارد گرد کے ماحول سے بالکل بے خبر فون میں مگن نظر آرہے ہیں۔علی ظفر نے کیپشن میں دانیال ظفر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ"یہ نئی نسل ہر وقت فون پر کیوں لگی رہتی ہے؟"۔

 دانیال ظفر نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں علی ظفر کو کھانے کے دوران فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے سٹوری کے کیپشن میں طنزیہ انداز میں لکھا کہ "یہ دیکھیں ذرا کہ ایسی باتیں کر کون رہا ہے"۔

علی ظفر نے دانیال کی اس سٹوری کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ"اسے ملٹی ٹاسکنگ کہتے ہیں۔میں پراٹھے کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا کے مزے لے رہا ہوں"۔

جس پر دانیال ظفر نے جواب دیا کہ"سر ڈیجیٹل کا دوسرا نام دانیال ظفر ہے، جوکہ بالکل میری گلابی رنگ کی جیکٹ کی طرح دیوانہ اور بولڈ ہے"۔علی ظفر بھی چھوٹے بھائی کا جواب سن کر خاموش نہیں رہے اور ہر بڑے بھائی کی طرح چھوٹے بھائی کی بولتی بند کروادی۔اُنہوں نے لکھا کہ"او سر، آپ کا بھائی 2003ء میں ہی نیکسٹ لیول گانا"چھنو"الیکٹرک گرین جیکٹ پہن کر کروا چکا ہے"۔

آخر میں علی ظفر نے دانیال کو چیلنج بھی کردیا کہ "اب وہ بھی اُنہیں کچھ ایسا ہی کرکے دکھائے"۔

مزید :

تفریح -