شہناز گل نے وکی کوشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

شہناز گل نے وکی کوشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
شہناز گل نے وکی کوشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
سورس: @instagram/shehnaazgill

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کی نئی فلم "گووندا نام میرا" کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ  کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے اداکارہ شہناز گل کے ویب شو دیسی وائبس میں شرکت کی۔جہاں شہناز گل  نے وکی کوشل کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ شہناز نے وکی کوشل کی دل کھول کر تعریفیں کی ہیں۔شہناز گل نے لکھا ہے کہ" ہماری ملاقات ایسے ستارے سے بہت ہی کم ہوتی جو خود کو ہم میں سے ہی سمجھتے ہیں، دوسری ملاقات پر بہت کم ہی آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ اس شخص کو عمروں سے جانتے ہیں اور وہ آپ کے خاندان کی طرح ہیں"۔

اداکارہ نے وکی کوشال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "میری خواہش ہے کہ آپ اپنی زندگی میں بھرپور کامیابی اور صحت حاصل کریں۔ خدا کرے آپ کی فلم "گووندا نام میرا" فلم سپر ہٹ ہو"۔

مزید :

تفریح -