حکمرانوں کیلئے مہلت ہے کہ عمران خان سے ملاقات کر کے عام انتخابات کی طرف آئیں ،شیخ رشید

حکمرانوں کیلئے مہلت ہے کہ عمران خان سے ملاقات کر کے عام انتخابات کی طرف آئیں ...
حکمرانوں کیلئے مہلت ہے کہ عمران خان سے ملاقات کر کے عام انتخابات کی طرف آئیں ،شیخ رشید

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ حکمرانوں کے لئے مہلت ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کے لئے آئیں اور عام انتخابات کی طرف جائیں ۔

نجی ٹی وی" ہم نیوز" کے مطابق  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے پاکستان کو تیل دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ میری عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی ،حکومت ہوش کے ناخن لے اور عام انتخابات کی طرف جائے ، ابھی بھی وقت ہے ملک میں الیکشن کرائے جائیں ، ان کیلئے مہلت ہے عام انتخابات کیلئے آئیں اور عمران خان سے ملاقات کریں ۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نالائق حکمرانوں نے جانا ہے ،عمران خان نے بتایا کہ پرویز الٰہی ان کے ہمراہ کھڑے ہیں 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -