نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ری نیو کرتے ہوئے آدمی لاکھوں روپے سے محروم ہو گیا

نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ری نیو کرتے ہوئے آدمی لاکھوں روپے سے محروم ہو گیا
نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ری نیو کرتے ہوئے آدمی لاکھوں روپے سے محروم ہو گیا
سورس: Wikimedia Commons

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ’ری نیو‘ کرتے ہوئے آدمی نوسربازوں کے ہتھے چڑھ گیا اور 1لاکھ 22ہزار بھارتی روپے (تقریباً 3لاکھ 34ہزار پاکستانی روپے) سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ انڈیا ٹوہے کے مطابق ممبئی کے رہائشی اس 74سالہ شخص نے جب نیٹ فلکس کو ادائیگی کرنا چاہی تو غلطی سے نوسربازوں کے پلیٹ فارم پر چلا گیا جو ہو بہو نیٹ فلکس جیسا بنایا گیا تھا۔

آدمی نے اس جعلی نیٹ فلکس پر جب اپنے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات داخل کیں تو نوسربازوں نے اس کے اکاﺅنٹ میں موجود 1لاکھ 22ہزار روپے نکلوا لیے۔ آدمی نے بتایا ہے کہ اسے ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میری نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم ہونے والی ہے، جو 499روپے ادا کرکے میں ’ری نیو‘ کروا سکتا ہوں۔اس کے ساتھ ایک لنک بھی تھا، جس پر میں نے کلک کیا تو ہوبہو نیٹ فلکس جیسا پیج کھلا۔

عمر رسیدہ آدمی نے بغیر سوچے سمجھے اس پیج پر اپنے بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات داخل کر دیں اور جمع پونجی سے محروم ہو گیا۔ آدمی کی مدعیت میں جوہو پولیس سٹیشن میں نامعلوم نوسربازوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -