72 سالہ خاتون نے شور سے تنگ آکر اپنی روم میٹ کا وینٹی لیٹر بند کر دیا

72 سالہ خاتون نے شور سے تنگ آکر اپنی روم میٹ کا وینٹی لیٹر بند کر دیا
72 سالہ خاتون نے شور سے تنگ آکر اپنی روم میٹ کا وینٹی لیٹر بند کر دیا

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے ایک اولڈ ہوم میں 72سالہ خاتون نے آواز سے تنگ آ کر اپنی روم میٹ کا وینٹی لیٹر بند کر دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے اس عمر رسیدہ خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے وینٹی لیٹر کی آواز سے تنگ آ کر اسے بند کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وینٹی لیٹر پر موجود خاتون کی حالت خطرے میں نہیں ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اولڈ ہوم کی انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون نے دن کے وقت اپنی روم میٹ کا وینٹی لیٹر بند کیا، جس پر وینٹی لیٹر پر موجود خاتون کے مطلع کرنے پر انتظامیہ نے اس خاتون کو بتایا کہ وینٹی لیٹر اس متاثرہ خاتون کے لیے کتنا ضروری ہے۔ اس کے باوجود رات کے وقت اس نے دوبارہ وینٹی لیٹر بند کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھجوا دیا گیا۔ اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -