15 اور 16 سال کے ملزمان نے 2لڑکوں کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا

15 اور 16 سال کے ملزمان نے 2لڑکوں کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا
15 اور 16 سال کے ملزمان نے 2لڑکوں کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں 2لڑکوں کے قتل کے الزام میں 2 کم عمر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ملزمان کی عمریں 15اور 16سال ہیں جن پر کیرنی سولانکی اور چارلی بارٹولو نامی لڑکوں کو خنجر کے وار کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔ دونوں مقتولین کی عمریں 16سال تھیں۔

کیرنی اور چارلی کو لندن کے 2مختلف مقامات پر خنجر گھونپے گئے۔ پولیس اور پیرامیڈکس شام5بج کر 10 منٹ پر دونوں وارداتوں کی جگہ پر پہنچے تاہم دونوں نوجوانوں کی جانیں بچانے میں ناکام رہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو جمعہ کے روز بروملے مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 

مزید :

برطانیہ -