سعودی عرب نے پاکستان کے پاس موجود ڈیپازٹ کی مدت واپسی میں توسیع کر دی 

سعودی عرب نے پاکستان کے پاس موجود ڈیپازٹ کی مدت واپسی میں توسیع کر دی 
سعودی عرب نے پاکستان کے پاس موجود ڈیپازٹ کی مدت واپسی میں توسیع کر دی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامی برادر ملک سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر محبت کا ثبوت دیتے ہوئے  پاکستان کے اسٹیٹ بینک  کے پاس موجود ڈیپازٹ کی مدت واپسی میں توسیع کر دی ۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک  کے پاس اپنے تین ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی مدت واپسی میں توسیع کر دی ہے  جو کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معاونت کا تسلسل ہے ، ڈیپازٹس کی مدت واپسی میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، بیرونی ادائیگیوں  کو توازن دینے اور پائیدار معاشی ترقی کا موقع ملے گا۔ 

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے مطابق فنڈ کی مدت میں توسیع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کی گئی ، اقدام کا مقصد پاکستانی معیشت کو سہارا دینا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -