افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ، گولیاں لگنے سے گارڈ زخمی 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ، گولیاں لگنے ...
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ، گولیاں لگنے سے گارڈ زخمی 

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے دارالحکومت افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ہوا ، فائرنگ سے سفارتخانے کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق   پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ قریبی عمارت سے کی گئی ، حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی محفوظ رہے  جبکہ ناظم الامور  کے گارڈ فائرنگ سے زخمی ہو گئے ، سکیورٹی گارڈ کے سینے پر تین گولیاں لگیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی "24 نیوز" کے مطابق جمعہ کی تعطیل کے باعث سفارتخانے میں زیادہ رش نہیں تھا ، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے ،  گولی ناظم الامور کے انتہائی قریب سے گزرتی ہوئی گارڈ کو لگی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق  فوری طور پر پاکستانی عملے کو وطن واپس لایا جا رہا ہے ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں اپنے ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -