کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ، وزیر اعظم نے افغان حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ، وزیر اعظم نے افغان حکومت سے بڑا مطالبہ ...
کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ، وزیر اعظم نے افغان حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے افغان حکومت سے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابل میں اپنے ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور  اس واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  سیکیورٹی گارڈ نے سینے پر گولیاں کھا کر پاکستانی ناظم الامور کو بچایا، سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں،  سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ  ابھی ابھی کابل میں ہیڈ آف مشن عبید نظامانی سے رابطہ ہوا ، یہ سن کر تسلی ہوئی کہ وہ محفوظ ہیں ، میں نے ان کے ساتھ حکومت اور عوام کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا ، مشن کو مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا ۔ میں نے بہادر سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -