عمران خان کی جانب سے مشروط مذاکرات کی پیشکش پر مریم اورنگزیب نے الیکشن کی تاریخ دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشروط مذاکرات کی پیش کش پر دو لفظی ردعمل دیا ہے۔سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔اس کے جواب میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے دو لفظی ردعمل دیا ہے اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اکتوبر2023‘۔