الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات ، خصوصی افراد کو ویل چیئرز اور سفید چھڑیاں فراہم کی گئیں

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات ...
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات ، خصوصی افراد کو ویل چیئرز اور سفید چھڑیاں فراہم کی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوریا خصوصی  افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن  کا مقصدخصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ان تقریبات میں مستحق معذورافراد  میں ویل چیئرز، سفید چھڑی اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔
اس حوالے سے لاہور میں منعقدہ تقریب میں  50 معذور افراد کو ویل چیئرز اور 50 نابینا افراد کو سفید چھڑی اور ڈیڑھ سو سے زائد تحائف  دیے گئے۔   تقریب میں خصوصی افراد کے لیے متحرک تنظیموں نے سٹالز بھی لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک  ارب افراد معذور ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سات کروڑ 50 لاکھ افراد کو ویل چیئرکی سہولت میسر نہیں ہے۔ اقوام متحدہ  کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے  مطابق اس وقت پاکستان میں کم و بیش دو  کروڑ 70 لاکھ افرادکسی نا کسی صورت میں معذوری کا شکارہیں۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق  دو  لاکھ 95 ہزارافراد جسمانی معذور ہیں، جن میں سے اکثریت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی علاج معالجے اور ویل چیئر ز جیسی سہولیات سے محروم ہے۔ایسے افراد کی مشکل کو کم کرنے کے لئے الخدمت ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت رواں سال الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں چار  ہزار ویل چیئرز تقسیم کیں جبکہ 2012ء سے اب تک تقریباََ 30 ہزار مفت ویل چیئرز تقسیم کی جاچکی ہیں۔