3 ارب ڈالرز کی واپسی کی میعاد میں توسیع , وزیر اعظم کا سعودی قیادت اور حکومت سے اظہار تشکر

3 ارب ڈالرز کی واپسی کی میعاد میں توسیع , وزیر اعظم کا سعودی قیادت اور حکومت سے ...
3 ارب ڈالرز کی واپسی کی میعاد میں توسیع , وزیر اعظم کا سعودی قیادت اور حکومت سے اظہار تشکر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالرز واپسی کی میعاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں ، ایک بار پھر سعودی عرب نے بڑے بھائی کا کردارا دا کیا اور اپنی بے مثال محبت کا ثبوت دیا۔ 

ان کا کہنا  تھا کہ سعودی عرب کا اقدام پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا ۔ 

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سٹیٹ بینک  میں موجود 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ 

مزید :

قومی -