سعودی عرب میں 24 لاکھ سے زائد نشیلی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں 24 لاکھ سے زائد نشیلی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سعودی عرب میں 24 لاکھ سے زائد نشیلی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سورس: File

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 24 لاکھ  سے زائد کیپٹاگون گولیاں مملکت میں سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دیں۔ گولیاں جدہ اسلامک پورٹ اور خالی کوارٹر پورٹ سے موصول ہونے والی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔ خالی کوارٹر پورٹ پر حکام نے  12 لاکھ 13 ہزار  سے زائد جب کہ  جدہ اسلامک پورٹ پر دوسری کوشش میں حکام نے سیمنٹ کی کھیپ میں چھپائی گئی 12 لاکھ 15 ہزار سے زائد  گولیاں ضبط کر لیں۔

عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ایڈکشن ریویو جریدے میں شائع ہونے والے اعدادوشمار کی بنیاد پر گولیوں کی مجموعی قیمت 24 ملین ڈالر اور 60 ملین ڈالر کے درمیان تھی۔ اتھارٹی نے کہا  ہے کہ منشیات کو ضبط کرنے کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں چھ منشیات سمگلروں کو  بھی  گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -