راولپنڈی جیسی پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا ، سنچری کا خواب پورا ہو گیا، ہیری بروک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش بلے باز ہیروی بروک نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ جیسی پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا اور شائد دوبارہ کبھی موقع بھی نہ ملے ۔
دوسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتےہوئے انگلش بلے باز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ اچھا جا رہا ہے ، میرا ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری کرنے کا خواب پورا ہو گیا ، انگلینڈ نے دو روز میں کئی ریکارڈ پاش پاش کئے ، پریشر بالکل محسوس نہیں ہوا ، مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔
ہیری بروک نے مزید کہا کہ بروقت درست فیصلہ ہی ٹیم کیلئے سود مند رہتا ہے راولپنڈی ٹیسٹ جیسی پچ پر پہلے کبھی نہیں کھیلا اور مجھے نہیں لگتا ایسی پچ پر دوبارہ کبھی کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔