سینیٹر تمہارا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ہمارا ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے 

سینیٹر تمہارا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ہمارا ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ...
سینیٹر تمہارا ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ہمارا ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مابین پاور شیئرنگ کے معاملات طے پا گئے ، معاہدے کے مطابق  ایم کیو ایم سینیٹ کی نشست  پر پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہو جائے گی ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کے مطابق ایم کیو ایم نے  سینیٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا جس کے بدلے میں  پیپلزپارٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی کا عہدہ ایم کیو ایم کو دے گی ۔  ایم کیو ایم کی جانب سے  اپنے امیدوار برائے سینیٹ کو پیپلزپارٹی کے وقار مہدی کے حق میں دستبردار کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما  وسیم اختر کے مطابق پیپلزپارٹی  کی درخواست پر ایم کیو ایم کے امیدوار کو دستبردار کرایا جائے گا ، رابطہ کیمٹی نے فیصلہ کرلیا کہ کل اپنے امیدوار کو دستبردار کرا لیں گے ۔

ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم سے حتمی بات تھی کہ ان کا ایڈمنسٹریٹر کراچی بنایا جائے گا، ایک دو روز میں ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کر دیا جائے گا۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -