گیس کی لوڈ شیڈنگ ، وزیر اعظم نے ریلیف دینے کیلئے پلان طلب کرلیا

گیس کی لوڈ شیڈنگ ، وزیر اعظم نے ریلیف دینے کیلئے پلان طلب کرلیا
گیس کی لوڈ شیڈنگ ، وزیر اعظم نے ریلیف دینے کیلئے پلان طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلان طلب کرلیا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سردی کی شدت بڑھتے ہی ملک میں گیس کا بحران بد ترین شکل اختیار کر رہا ہے ، عوامی شکایات کا وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ہفتہ کے روز لاہور میں اجلاس طلب کرلیا ،  وزیر اعطم نے گیس لوڈ شیڈنگ میں ریلیف  دینے کیلئے پلان بھی طلب کیا ہے ۔

 نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے ، اجلاس میں موسم سرما کے دوران گیس کی فراہمی سے متعلق سٹریٹجی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ گیس کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ ، وزیر توانائی و دیگر متعلقہ حکام کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

مزید :

قومی -