صحافی کے انوکھے سوال پر نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

صحافی کے انوکھے سوال پر نسیم شاہ کا دلچسپ جواب
صحافی کے انوکھے سوال پر نسیم شاہ کا دلچسپ جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش اننگز کے بعد نسیم شاہ اور زاہد محمود پریس کانفرنس کرنے آئے تو ایک صحافی نےنسیم سے میچ کی پچ کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ  پنڈی ٹیسٹ کی پچ کی طرح ایسی ہی ایک پچ کئی سال قبل فیصل آباد میں بنائی گئی تھی جس پر باولنگ کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر ڈینس للی نے کہا تھا کہ میں  مرجاؤں تو مجھے اس پچ پر دفن کرنا۔صحافی ابھی سوال مکمل کر ہی رہے تھے کہ نسیم شاہ فوراً بولے کہ کیا اب آپ مجھے بھی مارنے کے چکر میں ہیں، جس پر صحافی نے کہا کہ اللہ نہ کرے۔نسیم شاہ کے جواب پر ہال میں موجود افراد کی جانب سے قہقہے لگ گئے۔

مزید :

کھیل -