عجمان میں ایک اور ذائقے دار پاکستانی ریسٹورنٹ کا اضافہ

عجمان میں ایک اور ذائقے دار پاکستانی ریسٹورنٹ کا اضافہ
عجمان میں ایک اور ذائقے دار پاکستانی ریسٹورنٹ کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ایک اور ذائقے دار پاکستانی ریسٹورنٹ "بیت الذائقہ" کا اضافہ ہو گیا- ویسے تو امارات کی ہر ریاست میں مختلف ممالک کے بیشمارریسٹورنٹس موجود ہیں لیکن پاکستانی ریسٹورنٹس اپنے ذائقہ دار کھانوں کی وجہ سے اپنا الگ مقام رکھتے ہیں- جہاں دیگر ممالک کے لوگ بھی آتے ہیں اور پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں- گزشتہ دنوں عجمان کے علاقہ الروضہ میں پاکستانی ریسٹورنٹ "بیت الذائقہ" کا کا افتتاح ہوا جس میں پاکستان اور دیگر ممالک خصوصاً اماراتی لوگوں نے بھی شرکت کی- ریسٹورنٹ کا افتتاح شارجہ پولیس کے مدیرالشیخ علی اصغرنے کیا-

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے عبدالحمید بخاری، سید عمران اکبر باچہ، حاجی خوازہ جان خٹک، شاعرجمعیت عابد خوزیرزیرک، حامد علی، سلیم اکبر، ندیم اکبر، کامران اکبر، عامرسہیل، بابر رشید، گوہرشاہ، فرقان اکبر، رشیدعباسی، ملک ارسلان خان، انجینئرحمید خان خٹک، صدام خان، اسلم سرکانی، کریم آفریدی، پشتو مشہور شاعرعندلیب، عمر بلوچ، امتیاز خان، یاسرامتیازاعوان، سلیمان اعوان، فراز صدیقی، فہد خیال، آمین سید، حمید خٹک، سنگار فیصل مروت، مظہراقبال، سید علی حماد، حذیفہ، عبدالمنان، عبد الوحید، فرحان احمد، سیف اللہ، سید توصیف، قاسم اتمان خیل، گوہر حبیب سید، روستم خان، رحیم اللہ نوراور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے-

 ریسٹورنٹ کے افتتاح کا فیتہ مہمان خصوصی الشیخ علی اصغر مدیر پولیس شارجہ ریسٹورنٹ کے اونرعبدالحمید بخاری، سید عمران اکبر باچہ اور وہاں موجود مہمانوں نے مل کر کاٹا- مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی- اس موقع پر ریسٹورنٹ کے اونرعبدالحمید بخاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے کھانوں کے معیار کو برقرار رکھیں اور اپنے کرم فرماؤں کو بہترین اور مختلف النوع معیاری کھانے فراہم کریں- افتتاح کے موقع پر تمام مہمانوں کی توازع پر تکلف ڈنر سے کی گئی-