ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق

ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق
ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں ون ویلنگ کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔

"جیو نیوز" کے مطابق حادثے سے قبل نوجوانوں کی ون ویلنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آئے تھی جس میں موٹر سائیکل سوار گروپ میں ریس لگارہے تھے جس دوران3 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

 پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ دیگر 4 زخمی تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔