متحدہ عرب امارات میں جاری کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم کی نریندرمودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

متحدہ عرب امارات میں جاری کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم کی نریندرمودی سے ...
متحدہ عرب امارات میں جاری کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم کی نریندرمودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 28‘ کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان  ملاقات کے امکان کو مسترد کردیا۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ کوپ 28 کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کی درمیان ملاقات طے نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر  میں ورلڈ کپ فائنل میچ میں آسٹریلیا کی حمایت کرنے والے 7 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بھارت دہشتگردی اور دہشتگردی سے متعلق کالے قوانین کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں پر ہمیں عبوری افغان انتظامیہ سے جن نتائج کی توقعات تھیں ان پر عمل درآمد پر مایوسی ہوئی ہے، افغانستان میں موجود دہشتگردوں اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری شروع کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

 عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ طبی مراکز اور سکولوں پر حملوں کی تحقیقات کرائے۔