چیئرمین پی ٹی آئی نےاپنے انتخاب کے فوری بعد پہلا بیان کیا جاری کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی نےاپنے انتخاب کے فوری بعد پہلا بیان کیا جاری کیا؟
چیئرمین پی ٹی آئی نےاپنے انتخاب کے فوری بعد پہلا بیان کیا جاری کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے نئے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق نومنتخب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی کا چیئرمین منتخب ہونے پر اپنے پہلے بیان میں کہنا تھا کہ انتہائی اہم منصب ملنے پر پارٹی کا شکر گزار ہوں، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاؤں گا۔ پہلے پارٹی سربراہ کا فیصلہ ہی پوری پارٹی کا فیصلہ ہوتا تھا مگر عوام کی آواز سننی چاہئے، ہم بھی عوام کی آواز سنیں گے۔ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں۔ آج تک کسی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ایسے منعقد نہیں کیا گیا۔ ہمارا الیکشن جیسے ہوا، ایسا کسی سیاسی جماعت کا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے رہنماوں کے خلاف 180 کیسز بنائے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف ہر روز ایک نیا کیس بنتا تھا، عدلیہ کےپاس جاتے تھے، جو ریلیف ہمیں ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل سکا۔ آج بھی ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شپ انڈر گراونڈ ہے۔ میری چیف جسٹس پاکستان سے درخواست ہے کہ براہ کرم اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں، ہمارے حقوق ہمیں واپس دلوائیں۔ 

مزید :

قومی -