تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کا انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا گیا

تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کا انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان ...
تحریک انصاف کے نئے چیئرمین کا انتخاب الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے ناراض رہنما اکبر ایس بابر نے نئے چیئرمین گوہر علی سمیت عہدیداران کا انتخاب چیلنج کرنے کا  اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اکبر ایس بابر کا میڈیا سے گفتگوکے دوران کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی سے متعلق درخواست دائر کریں گے، انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا حصہ اور بانی رہنما ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ ہفتے کو الیکشن کمیشن کے دفتر میں چھٹی ہوتی ہے لہذا دفتر کھلنے پر پی ٹی آئی پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔

مزید :

قومی -