ہزاروں فٹ بلندی پر محو پرواز 276 مسافروں سے بھرے جہاز کا انجن بند ہو گیا، چنگاریاں نکلنے لگیں، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ  

ہزاروں فٹ بلندی پر محو پرواز 276 مسافروں سے بھرے جہاز کا انجن بند ہو گیا، ...
ہزاروں فٹ بلندی پر محو پرواز 276 مسافروں سے بھرے جہاز کا انجن بند ہو گیا، چنگاریاں نکلنے لگیں، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارے کا انجن دوران پرواز بند ہو گیا جس پر پائلٹ کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی ائیرپورٹ سے بوئنگ 777 نے مدینہ منورہ کیلئے اڑآن بھری کہ کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلنے لگیں اور کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ جاری ہو گئی۔ 

پائلٹ نے حاضر دماغی دکھاتے ہوئے انجن میں فائر بوتل سے آگ بجھانے کی کوشش کی، اس دوران طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔ کپتان نے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور ائیرپورٹ پر بحفاظت طیارہ اتار لیا۔ 

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ طیارے کی لینڈنگ پر سول ایوی ایش ٹیم فوری پہنچی اور پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کے انجن کا معائنہ کیا تاہم جہاز کے انجن میں آ گ کے شواہد نہیں ملے۔ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا، متبادل فلائٹ سے مدینہ منورہ بھجوا دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -